عملیات
قرآن و حدیث کی روشنی میں
قرآن و حدیث کی روشنی میں آیات قرآنیہ ، ادعیہ مسنونہ ، اور اسمائے حسنیٰ، اور غیر شرکیہ مضمون کے دم، جھاڑ پھونک اور تعویذات و ذرائع، جن میں الہ واحد سے پناہ طلب کی گئی ہو ، مصائب والام اور جسمانی وروحانی بیماریوں کے لئے ، یا آسیب جنات اور جادو، اور نظر بد کے دفعیہ کے لئے، یا حصول مراد کے لئے ، بلا شبہ وہ جائز و حلال ہیں، یہ نہ بدعت ہے نہ توکل کے خلاف اور نہ تقوی کے منافی ہے اور ان پر اجرت لینا بھی بلا کراہت بالکل جائز و درست ہے اور تمام شرائط و قیود شرعی کے ساتھ ہوں تو نہ کفر و شرک ہے نہ حرام ، اور نصوص قطعیہ سے ثابت ہے ، یہی وجہ ہے کہ تمام علماء وفقہاء اور ائمہ اربع (امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ، امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ ، امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ، ) نیز علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ ، علامہ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ ، امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ ، اور بھی کبار علماء و محد ثین نے غیر شرکیہ تعویذات اور دم جھاڑ پھونک اور اس پر اجرت کے تعین کو جائز اور حلال قرار دیا ہے ، اور تمام امت کا اس پر اجماع و اتفاق ہے پہلے تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کسی جواز کے لیے، دلیل کی ضرورت نہیں، ہاں کفر یا شرک ، بدعت، حرام اور شریعت کے خلاف کہنے کے لیئے دلیل کی ضرورت ہے، پھر بھی کم فہم حضرات کے علمی اضافے کے لئے یہ دلائل ہیں تا کہ ان گمراہ لوگوں کی وجہ سے ایک صحیح کام کرنے والے اپنا کام نہ چھوڑ دیں، اور ان کا دفاع ہو سکے ،اور لوگ ان کے ذریعہ ، قرآن و حدیث کی روشنی میں صحیح علاج حاصل کر سکے۔
Amaliyat e Ghulam
Quranic Healing for Spiritual Wellness